مرکز بینہ نے القاعدہ اور داعش کی دہشت گردی پر مبنی انسائیکلوپیڈیا شائع کر دیا

2025-09-27 09:41

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام فکری و ثقافتی تحفظاتی مرکز "بینہ" نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عراق میں القاعدہ اور داعش کی دہشت گردی پر مبنی دستاویزی انسائیکلوپیڈیا کے آثاری محور کی طباعت مکمل کر لی ہے۔ یہ حصہ نو جلدوں پر مشتمل ہے، جو پچاس جلدوں پر مشتمل ایک جامع انسائیکلوپیڈیائی منصوبے کا حصہ ہے، جسے پانچ بڑے محاور پر تقسیم کیا گیا ہے

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ علی قرعاوی نے کہا یہ کام اساتذہ کرام کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، جنہوں نے علمی و تحقیقی معیار کے مطابق دہشت گردی کے جرائم کو انسانی ورثے کے خلاف محنت سے دستاویزی شکل میں مرتب کیا

انہوں نے مزید کہا ہم نے کوشش کی ہے کہ یہ نو جلدیں ایک معتبر علمی حوالہ بنیں، جو دنیا کو اس تباہی سے آگاہ کریں جو ہمارے آثارِ قدیمہ اور تہذیبی شناخت پر ڈھائی گئی، اور یہ آنے والی نسلوں کے لیے اس بات کی گواہی ہو کہ عراق نے کس طرح منظم انداز میں ان دہشت گردوں کا سامنا کیا

انہوں نے بتایا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے متولیِ شرعی، سماحة شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزّه) نے اس انسائیکلوپیڈیا کی تکمیل پر ہماری ٹیم کو مبارکباد دی۔ آج ہماری ٹیم نے اُن سے ملاقات کی جس میں وہ اساتذہ بھی شریک تھے جو اس کتاب کی تیاری کی نگرانی کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران اس کے علمی اور دستاویزی مضامین کا جائزہ پیش کیا گیا، جن میں تصویروں اور دستاویزات کے ذریعے عراق کے آثارِ قدیمہ پر ہونے والی تباہی اور لوٹ مار کے حجم کو واضح کیا گیا ہے

مزید یہ کہ ملاقات کے دوران متولیِ شرعی (دام عزّه) نے تجویز دی کہ اس محور کو غیر ملکی زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جائے، تاکہ یہ دنیا کی جامعات اور تحقیقی اداروں تک پہنچ سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس سیاہ دور کی دستاویز صرف مقامی سطح پر اہم نہیں بلکہ دنیا کے لیے ایک تہذیبی پیغام ہے، جو دہشت گردی کی بھیانک حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے اور مشترکہ انسانی ورثے کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے

یاد رہے کہ یہ آثاری محور اس انسائیکلوپیڈیا کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے، کیونکہ یہ دہشت گردی کے ان حساس پہلوؤں پر روشنی ڈالتا ہے جو تاریخی و تہذیبی شناخت کو نشانہ بناتے ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى