کاظمین : چودھویں بین الاقوامی علمی کانفرنس اختتام پذیر

2025-09-23 10:35

حرم کاظمین علیہما السلام کی جنرل سیکریٹریٹ کے زیراہتمام سالانہ بین الاقوامی چودھویں علمی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی

اس کانفرنس کا عنوان تھا امام حسن و امام حسین علیہما السلام؛ صراطِ حق اور چراغِ معرفت

خبر رساں ادارے الجوادین کے مطابق یہ کانفرنس امام حسن و امام حسین علیہما السلام کی مبارک سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی

اس سال کی کانفرنس میں 156 علمی و تحقیقی مقالات پیش کیے گئے، جو گوناگوں علمی اور فکری موضوعات پر مشتمل تھے۔ ان کے اہم موضوعات درج ذیل تھے

قرآنی علوم

سماجی اور تعلیمی پہلو

ادبی و لسانی مباحث

انسانی ترقی اور خود سازی

پرامن بقائے باہمی اور معاشرتی ہم آہنگی

مکالمے کی ثقافت

مزید برآں بعض مقالات میں امام حسن علیہ السلام کی سیرت میں قیادت اور سیاست کے پہلو، مستشرقین کی تحقیقات، منبر کا اثر، میڈیا کا کردار، فنّی تخلیقات اور دیگر موضوعات شامل تھے، جنہوں نے علمی و فکری تبادلۂ خیال کے لیے ایک وسیع اور ثمرآور میدان فراہم کیا

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : کانفرنس اختتام

العودة إلى الأعلى