کربلا: 389 اسکولوں میں سے 40 اسکول چینی کمپنی نے مکمل کر دیے
2025-09-24 09:38
کربلا معلیٰ میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ایجوکیشن، جناب خلیل التمیمی نے کہا ہے کہ صوبے کو 389 اسکول عمارتوں کی ضرورت ہے تاکہ تمام بچے صبح کے وقت ہی تعلیم حاصل کر سکیں
موجودہ حالات میں، کربلا کی موجودہ آبادی کے مطابق اسکولوں کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم صبح و شام کے شیفٹ میں تقسیم ہے، جس کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کو اسکول بنانے والی چینی کمپنی نے 40 اسکول کی عمارتیں مکمل کر کے ہینڈ اوور کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم کی جانب سے 200 نئی اسکول عمارتوں کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے، جو صوبے میں تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری کا سبب بنیں گی
ڈائریکٹر ایجوکیشن نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جیسے پچھلے سال شاندار نتائج حاصل ہوئے تھے، اسی طرح اس سال بھی بڑی کامیابیاں حاصل ہوں گی



