حرم امام حسین علیہ السلام کا سرطان کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے تاریخی اقدام

2025-09-22 09:21

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ صحت و میڈیکل ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرطان کے مرض میں مبتلا بچوں کی مکمل کفالت اور نگہداشت کرے گا

شعبے کے سربراہ نے پریس ریلیز میں کہا سرطان کے شکار بچوں کے والدین اب مطمئن رہیں، کیونکہ حرم نے ان بچوں کے علاج اور دیکھ بھال کی مکمل ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ان کے لیے تمام ضروری طبی و نفسیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی

ڈاکٹر حیدر العابدی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا سرطان کا علاج طویل اور نہایت پیچیدہ ہوتا ہے، جو بالخصوص کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے بھاری مالی بوجھ کا سبب بنتا ہے

انہوں نے بتایا کہ حرم امام حسین علیہ السلام نے ایک خصوصی ادارہ قائم کیا ہے جو ان مریض بچوں کی ہمہ جہت دیکھ بھال کرے گا اور انہیں سہارا فراہم کرے گا۔ یہ اقدام نہ صرف انتظامیہ کے بلند عزائم اور اہداف کا مظہر ہے بلکہ انسانیت کے لیے ایک عظیم خدمت بھی ہے

مطلوبہ الفاظ : کینسر کا علاج

العودة إلى الأعلى