جامعہ کراچی، پاکستان میں یوم مصطفی بعنوان "دین محمد نجات انسانیت" کا انعقاد

2025-09-22 03:43

جامعہ کراچی میں امامیہ طلباء کے زیرِ اہتمام یومِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعنوان "دینِ محمد نجاتِ انسانیت" ایک شاندار اور پُروقار پروگرام منعقد ہوا۔

جامعہ کراچی میں امامیہ طلباء کے زیرِ اہتمام یومِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعنوان "دینِ محمد نجاتِ انسانیت" ایک شاندار اور پُروقار پروگرام منعقد ہوا۔اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام نے شرکت کی اور سیرتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جامع خطابات کیے۔ مقررین نے زور دیا کہ دینِ محمدی ہی بنی نوع انسان کے لیے حقیقی نجات اور فلاح کا ضامن ہے۔ پروگرام میں جامعہ کراچی کے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اجتماعات معاشرتی ہم آہنگی، وحدت اور سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عملی پیروی کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى