شعبۂ شعائر حسینیہ کی جانب سے مواکب کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-08-05 12:10

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے شعبۂ شعائر حسینیہ و مواکب نے اُن مواکب کے لیے جامع سفارشات جاری کی ہیں جو زیارتِ اربعین کے زائرین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں ذیل میں مواکب کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے چند اہم ہدایات پیش کی جا رہی ہیں

1. علمائے کرام سے گزارش ہے کہ وہ مواکب کو صفائی، سلامتی، امن، صحت اور خدمت سے متعلق عتبہ عباسیہ مقدسہ / شعبۂ شعائر و مواکب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کریں

2. ہر موکب، حسینیہ یا سرادق میں دو فائر اِسٹنگوشر (آگ بجھانے والے آلات) رکھنا لازم ہے، نیز "سینڈوچ پینل" جیسی خطرناک تعمیراتی اشیاء کے استعمال سے گریز کیا جائے

3. پینے کے پانی کو کھلے برتنوں میں نہ چھوڑا جائے، بلکہ گلاس یا بند بوتلوں کے ذریعے تقسیم کیا جائے۔

4. کھانا، پانی یا کوئی بھی چیز تقسیم کرتے وقت دستانے، ماسک، سر پر کپڑا اور یکساں لباس پہننا لازمی قرار دیا جائے

5. موکب کی رجسٹریشن، شعبۂ شعائر و مواکب و ہئیات حسینیہ، عتبہ عباسیہ مقدسہ میں کروائی جائے، اور کربلا پولیس کمانڈ / قانونی شعبہ سے تحریری ضمانت (کفالت نامہ) حاصل کیا جائے

6. یہ تحریری ضمانت آئندہ سال رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے محفوظ رکھی جائے

7 مواکب کو عام شاہراہوں پر قیام سے گریز کرنا چاہیے تاکہ پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل نہ ہو

8. مواکب کو چیک پوسٹس، چوراہوں، سرکاری دفاتر، بینکوں، عوامی مقامات، سڑک کے درمیان، پارکوں، پٹرول پمپس اور گیس اسٹیشنوں کے قریب نصب نہ کیا جائے

9. شہر کی حرمت، خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے جیسے سڑکیں، اسکولز، دفاتر، درخت، فٹ پاتھ وغیرہ کا مکمل خیال رکھا جائے

10 موکب کی شناخت کے لیے اس پر موکب کا نام اور صوبہ درج کرتے ہوئے واضح تختی آویزاں کی جائے

11 سیکیورٹی اور زائرین کی سلامتی کے پیش نظر، کھانا تقسیم کرتے وقت تین افراد کو نگرانی کے لیے مقرر کیا جائے

12 کسی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں موکب کے ذمے دار فوراً سیکیورٹی فورسز یا شعبۂ مواکب کو مطلع کریں

13 صفائی نصف ایمان ہے؛ لہٰذا زیارت کے تمام ایام میں صفائی اور خدمت کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے

14موکب کے کارکنان نماز کے اوقات کا احترام کریں اور نماز کے وقت خدمت کو موقوف کر کے نماز باجماعت کا اہتمام کریں

15 موکب میں ابتدائی طبی امداد کے لیے فرسٹ ایڈ کٹ ضرور موجود ہو تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری امداد دی جا سکے

16 کسی بھی مطلوب شخص کو، چاہے وہ موکب کا خادم ہو یا زائر، پناہ نہ دی جائے

17 نکاسی آب، پانی، بجلی کی لائنوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے، زمین کی کھدائی سے گریز کیا جائے تاکہ فائبر آپٹک کیبل کو نقصان نہ ہو۔ ضرورت کے وقت شعبۂ مواکب کو اطلاع دی جائے

18بجلی کے بوجھ (لوڈ) کے تعین کے لیے مخصوص فارم موکب کے کفیل کے ذریعے پُر کیا جائے، اور ٹرانسفارمرز کے قریب مواکب نہ لگائے جائیں

19کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال، خصوصاً آگ لگنے کی صورت میں، فائر ہائیڈرینٹ کے لیے کم از کم (1م × 1م) جگہ خالی رکھی جائے

20. شہریوں کے لیے اہم ٹیلیفون نمبرز

ایمرجنسی پولیس: 104

فوری طبی امداد (ایمبولینس): 122

فائر بریگیڈ (دفاع مدنی): 115

ہاٹ لائن: 911

عتبہ عباسیہ مقدسہ، شعبۂ شعائر و مواکب حسینیہ: 07602363284

العودة إلى الأعلى