آیت اللہ العظمی السید السیستانی (دام ظلہ) کے دفتر کا عوامی مقامات پر اُن کی تصاویر لگانے کے بارے میں بیان

2025-08-03 09:52

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہ مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض سیاسی و خدماتی ادارے، عوامی مقامات پر بالخصوص امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے پیدل سفر کرنے والوں کے راستے میں، اپنی بینروں اور پوسٹروں پر سماحۃ السید (دام ظلہ) کی تصاویر لگا رہے ہیں

ہم ایک بار پھر اس عمل پر اپنی عدم رضایت کا اظہار کرتے ہیں اور سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس قسم کے اقدامات سے گریز کریں۔ نیز متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حوالے سے مناسب اقدام کریں۔


(۸ صفر ۱۴۴۷ھ) مطابق (۳ اگست ۲۰۲۵ء)

دفتر آیت اللہ العظمٰی سید علی الحسینی السیستانی (دام ظلہ) نجف اشرف

مطلوبہ الفاظ : تصویر ممنوع

العودة إلى الأعلى