اسطنبول میں امام حسینؑ مرکز کا ترک میڈیا کے ساتھ اربعین کی کوریج پر تبادلہ خیال

2025-08-02 09:56

روضہ امام حسین علیہ السلام کے زیرِ اہتمام قائم امام حسین علیہ السلام ثقافتی مرکز، اسطنبول نے ترک میڈیا سے وابستہ نمایاں شخصیات سے ملاقات کی، جس کا مقصد اربعین امام حسینؑ کے موقع پر کربلا میں ترک ذرائع ابلاغ کی شرکت اور کوریج کے امور پر تبادلہ خیال تھا

اس ملاقات میں CNN ترک نیٹ ورک کے معروف صحافی اور رکن جواد گوک، اور المنارة پروڈکشن کمپنی کے چیف ایڈیٹر سامح المدهون نے شرکت کی

مرکز کے ڈائریکٹر جناب صباح الطالقانی کے مطابق، ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا کہ ترک میڈیا نیٹ ورکس، بالخصوص CNN ترک، گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی اربعین کی ملین مارچ کی کوریج میں فعال شرکت کریں گے

اسی ضمن میں ترک چینل ON4 اور دیگر معتبر نیوز ایجنسیوں کے ساتھ بھی اس عظیم مذہبی اجتماع کی براہِ راست کوریج کے لیے تعاون پر مبنی معاہدے طے پا گئے ہیں

واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام ثقافتی مرکز، اسطنبول، روضہ مبارک کے شعبہ بین الاقوامی میڈیا سے وابستہ ادارہ ہے جو نہ صرف ایامِ ولادت و شہادتِ اہل بیت علیہم السلام کی مناسبتوں پر مجالس اور تقریبات کا اہتمام کرتا ہے، بلکہ زیاراتِ مقدسہ کی سہولت کاری، اور ترکی میں موجود میڈیا و ثقافتی اداروں کے ساتھ مؤثر روابط اور مشترکہ منصوبہ بندی میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے

مطلوبہ الفاظ : ترک میڈیا ڈیپارٹمنٹ

العودة إلى الأعلى