سوشل ترقی و سماجی بحالی کی جانب سے یومِ عاشوراء کے دوران بھرپور رضاکارانہ خدمات
حرمِ امام حسین علیہ السلام کے زیرِ انتظام قسمِ ترقی و سماجی بحالی برائے نوجوانان نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران بلند انسانی جذبے اور مؤثر عملی سرگرمیوں کے ساتھ زائرینِ امامِ عالی مقام کی بھرپور خدمت انجام دی
قسم کے رضاکاروں نے طبی اور انسانی خدمات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ان ایام میں دو ہزار سے زائد ہنگامی طبی کیسز کا سامنا کیا، جو مشنِ حسینی میں خدمت کے بے مثال اخلاص، قربانی اور ایثار کی روشن مثال ہے
قسم کے سربراہ، استاذ علی زکی کامل التمیمی نے کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ قسم نے اپنی مختلف شاخوں اور الوارث سکاوٹس کی معاونت سے نویں اور دسویں محرم کو فیلڈ سرگرمیوں میں قابلِ قدر اضافہ کیا، تاکہ امام حسین علیہ السلام کے روضۂ اقدس پر آنے والے زائرین کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے بروقت نمٹا جا سکے
انہوں نے مزید کہا کہ نویں محرم کو 884 طبی کیسز کو فوری امداد دی گئی، جب کہ دسویں محرم، یومِ عاشوراء کو یہ تعداد بڑھ کر 1135 ہو گئی۔
ان میں زیادہ تر کیسز بیہوشی، ہجوم کے باعث چوٹیں اور دیگر اچانک پیش آنے والی طبی مشکلات شامل تھیں۔
یہ خدمات 18 مستقل میڈیکل کیمپس کے ذریعے انجام دی گئیں، جو روضۂ مطہر کے اندر اور بیرونی احاطے میں قائم کیے گئے تھے، جبکہ 8 موبائل طبی ٹیمیں حرم کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کی گئیں تاکہ ہنگامی حالات میں فوری ردِعمل ممکن ہو اور زائرین کی آمد و رفت کی روانی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے
آخر میں انہوں نے کہا یہ تمام اقدامات ہمارے شعبے کی انسانی و خدمتی مشن کی ادائیگی کی علامت ہیں، اور حسینی عطا و قربانی کی روح کو اعلیٰ ترین درجے پر نمایاں کرتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اس خدمت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں بھی ان خوش نصیب خدمت گزاروں میں شامل فرمائے جنہوں نے زائرینِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت کا شرف حاصل کیا