کربلا: بچوں میں کتاب بینی کے سب سے بڑے میلے کی تیاریاں عروج پر

2025-08-26 12:37

عراق کے مقدس شہر کربلا معلی میں بچوں کے لیے سب سے بڑے قرآتی کتب بینی میلے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یہ ایونٹ کربلا انٹرنیشنل چائلڈ بُک فیئر کے عنوان سے 23 ستمبر سے شروع ہوگا اور 2 اکتوبر تک جاری رہے گا، جبکہ اس کی میزبانی بین الحرمین کے قریب کی جائے گی

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ نگہداشت و نشوونما برائے طفولت کے سربراہ، منتظر النصراوی نے بتایا کہ یہ نمائش "میں پڑھوں، کھیلوں، سیکھوں" کے نعرے کے تحت منعقد ہوگی اور بچوں کو ایک ہمہ جہت تجربہ فراہم کرے گی۔ اس میں ایسی کتابیں شامل ہوں گی جو ان کے افقِ فکر کو وسعت دیں گی، ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیاں اور انٹرایکٹو مقابلے بھی ہوں گے جو بچوں میں تعاون، جوش اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میلہ شعبۂ طفولت کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کی سرپرستی براہِ راست جنرل سیکریٹریٹ حرم امام حسین علیہ السلام کر رہی ہے۔ اس کا مقصد ایک ایسا علمی و ثقافتی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو بچوں کے دلوں میں مطالعے کی محبت کو راسخ کرے اور خاندانوں کے لیے نئے تعلیمی و تفریحی افق روشن کرے

منتظر النصراوی نے مزید کہا کہ یہ میلہ محض ایک روایتی ثقافتی تقریب نہیں ہوگا بلکہ ایک پرجوش اور زندہ دل ماحول فراہم کرے گا، جو نت نئی سرگرمیوں اور حیرت انگیز مصروفیات سے لبریز ہوگا۔ اس کے ذریعے نہ صرف بچوں بلکہ کربلا آنے والے زائرین کے لیے بھی یادگار لمحات تخلیق ہوں گے

مطلوبہ الفاظ : کتاب بینی

العودة إلى الأعلى