28صفر، وفاتِ رسولِ خدا (ص) اور شہادتِ امام حسنؑ کے موقع پر پاکستان بھر میں مجالس و عزاداری کا انعقاد۔
پاکستان بھر میں وفات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نواسۂ رسول امام حسن مجتبیٰؑ کی شہادت کی مناسبت سے 28 صفر کو عزاداری کے عظیم اجتماعات منعقد ہوئے۔
28صفر، وفاتِ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادتِ امام حسنؑ کے موقع پر پاکستان بھر میں مجالس اور عزاداری کا انعقاد۔
پاکستان بھر میں وفات رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نواسۂ رسول امام حسن مجتبیٰؑ کی شہادت کی مناسبت سے 28 صفر کو عزاداری کے عظیم اجتماعات منعقد ہوئے۔ ملک کے مختلف حصوں میں سینکڑوں امام بارگاہوں اور دینی مراکز میں مجالس اور جلوسِ عزا کا اہتمام کیا گیا، جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کر کے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
امام بارگاہوں میں منعقد ہونے والی مجالس میں جید علمائے کرام اور خطباء نے خطابات کیے۔ ان مجالس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ، اخلاقِ حسنہ اور اُمت کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اور امام حسن مجتبیٰؑ کی سیرت، صلح، حلم و بردباری اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔ علمائے کرام نے معاشرتی نظم و نسق، اتحادِ امت اور سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
مجالس کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر جلوس بھی برآمد ہوئے، جن میں عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سوز و سلام کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔


