نجف اشرف، محکمہ ٹرانسپورٹ: زائرین کی نقل و حرکت کے لیے 5000 سے زائد گاڑیاں مختص

2025-08-23 08:39

شہادتِ رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے وزارتِ ٹرانسپورٹ نے 5000 سے زائد گاڑیاں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

نجف اشرف میں محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر ضیاء الجنابی نے بتایا کہ اس منصوبے میں مختلف اقسام اور گنجائش کی گاڑیاں شامل ہیں، جو صوبے کے مختلف مقامات اور بس اڈوں پر تقسیم کی گئی ہیں تاکہ زائرین کی نقل و حرکت روانی کے ساتھ جاری رہے اور وہ باآسانی روضۂ مطہر تک پہنچ سکیں

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں ان مقامات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جہاں زائرین کا زیادہ ہجوم رہتا ہے، تاکہ انہیں رش اور شدید گرمی کے مسائل سے بچاتے ہوئے سہولت کے ساتھ زیارت تک رسائی دی جا سکے

 اسی طرح پرائیویٹ گاڑیوں کے کرایوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ زائرین کے ساتھ کسی قسم کا استحصال نہ ہو

ان کا کہنا تھا کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور آرام پہنچانے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ خدمات زیارت کے ایام کے اختتام تک جاری رہیں گی

انہوں نے وضاحت کی کہ نقل و حمل کا نظام تین بڑے محاذوں میں تقسیم کیا گیا ہے: جنوبی بس اڈہ، شمالی بس اڈہ اور کوفہ روٹ۔

مزید کہا کہ متعلقہ خدماتی اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطح پر تعاون کیا جا رہا ہے تاکہ گاڑیوں کی آمد و رفت کو منظم رکھا جا سکے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو محفوظ بنایا جا سکے

منسلکات

العودة إلى الأعلى