حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے ٹیچر ٹریننگ کورس کا انعقاد

2025-08-24 12:20

حرم امام حسین علیہ السلام کے دارالقرآن الکریم کے زیرِ انتظام مرکزِ تعلیمِ اکادیمی نے قرآنی ہائی اسکولز کے اساتذہ اور انتظامی عملے کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا

یہ پروگرام کربلا اور بصرہ برانچز کے اساتذہ و عملے کے لیے بروز ہفتہ 23 اگست 2025 کو دارالقرآن کریم کی عمارت میں شروع ہوا، جس کا مقصد تدریسی و انتظامی عملے کے تجرباتی اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا ہے

مرکز کے ڈائریکٹر، علی طالب نے بتایا کہ یہ ترقیاتی پروگرام پانچ دن تک جاری رہے گا اور اس میں تدریسی و انتظامی عملے کے لیے متعدد کورسز شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں جدید تدریسی طریقۂ کار (Teaching Methods)، تلاوت و تجوید کے احکام، علومِ قرآن و فقہ پر ڈاکٹر سید مرتضیٰ جمال الدین کا لیکچر، اور اخلاقیاتِ پیشہ ورانہ پر ڈاکٹر شیخ خیرالدین علی الہادی کا لیکچر شامل ہیں۔

ان کے مطابق یہ کورسز صبح و شام دو نشستوں میں ہوں گے، صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک۔ ان کا مقصد قرآنی ثقافت اور اہلِ بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو فروغ دینا، اساتذہ و عملے کی تعلیمی و انتظامی صلاحیتوں کو بڑھانا اور تدریسی معیار کو بلند کرنا ہے تاکہ اساتذہ زیادہ مؤثر انداز میں طلبہ تک علم منتقل کر سکیں اور کلاس رومز کے نظم و نسق کو بہتر انداز میں چلا سکیں۔

دوسری جانب کربلا میں دیوانِ وقفِ شیعی کے ڈائریکٹر برائے تعلیم، فراس فاضل الهلال نے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے منعقدہ یہ تربیتی پروگرام تدریسی عملے کی صلاحیتوں کو فعال بنانے اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ایک کامیاب کوشش ہے تاکہ وہ طلبہ کو درست اور مستند معلومات پہنچا سکیں

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمی مدارس نے کربلا اور پورے عراق میں شرحِ کامیابی کے تناسب میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس نے انہیں نظامِ تعلیم میں ایک بنیادی ستون بنا دیا ہے، کیونکہ انہوں نے وزارتِ تعلیم کے امتحانات اور دیگر مراحل میں اعلیٰ نتائج دے کر اپنی اہمیت ثابت کی ہے

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : ٹیچرز ٹریننگ کورس

العودة إلى الأعلى