وارث الانبیاءؑ یونیورسٹی نے عراق میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیا

2025-08-27 13:11

تاریخ میں پہلی مرتبہ نئے علمی شعبہ جات کا آغاز

وارث الانبیاءؑ یونیورسٹی کے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق، مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے اور متولیِ شرعی، شیخ عبدالمہدی کربلائی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یونیورسٹی نے ہمیشہ علمی امتیاز اور تعلیمی معیار کو حقیقی معنوں میں بلند کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کی ہے، تاکہ یہ عمل صرف ایک نعرے تک محدود نہ رہے بلکہ عملی میدان میں ایک زندہ حقیقت کے طور پر سامنے آئے

بیان میں کہا گیا کہ نئے علمی شعبہ جات وزارتِ تعلیمِ عالی اور تحقیقاتی ادارے کی باقاعدہ منظوری کے بعد قائم کیے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں

1. شعبہ ابلاغیات و ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمیونیکیشن ،کلیہ الاعلام

2. شعبہ جدید ڈیجیٹل ہیلتھ ٹیکنالوجیز ،کلیہ التقنيات الحديثة

3. شعبہ سلوکی علاج اور آٹزم ٹیکنالوجیز ،کلیہ التقنيات الحديثة

4. شعبہ ریڈیالوجی اور نیوکلئیر میڈیسن ٹیکنالوجیز ، کلیہ التقنيات الحديثة

5. شعبہ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز مینجمنٹ ،کلیہ الادارة والاقتصاد

یونیورسٹی نے مزید بتایا کہ ان شعبہ جات کے قیام کے لیے تمام بنیادی ڈھانچے کی تیاری، جدید طرز کی تدریسی کلاسز، سائنسی و تحقیقی لیبارٹریز اور ماہر تدریسی عملے کی تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے

بیان کے مطابق، یہ نئے علمی شعبہ جات آئندہ تعلیمی سال (2025-2026) سے باضابطہ طور پر طلبہ کے داخلے شروع کریں گے۔

العودة إلى الأعلى