حرم حسینی نے تقرأ وطنیہ کے فائنل راؤنڈ کی تیاریاں مکمل کرلیں

2025-08-28 15:25

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ برائے انسانی وسائل کی ترقی نے اعلان کیا ہے کہ تقرأ وطنیہ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل راؤنڈ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں

یہ مقابلہ وزارۃ تعلیم، وزارۃ تعلیمِ عالی اور عراق کی مختلف جامعات کے طلبہ کی بھرپور شرکت کے ساتھ منعقد ہوگا

شعبہ کے سربراہ محمد الكنانی کے مطابق، اس مقابلے میں عراق کے مختلف صوبوں سے تقریباً 2065 طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ فائنل راؤنڈ دو حصوں پر مشتمل ہوگا: یونیورسٹی طلبہ اور اسکول طلبہ کے لیے، جو یکم ستمبر سے 9 ستمبر تک جاری رہے گا

انہوں نے مزید بتایا کہ اختتامی تقریب 11 ستمبر کو مدارس الوارث کے ہال میں منعقد کی جائے گی

الکنانی نے وضاحت کی کہ حرم حسینی نے زیادہ تر انتظامی اور لاجسٹک تیاریوں کو مکمل کر لیا ہے تاکہ اس قومی و ثقافتی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ یہ تقریب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے بھی منعقد کی جا رہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات طے شدہ منصوبے کے مطابق جاری ہیں، تاکہ فائنل راؤنڈ میں شریک اور کامیاب ہونے والے طلبہ کا شایانِ شان استقبال کیا جا سکے

منسلکات

العودة إلى الأعلى