جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ شعبۂ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ بین المدارس علمی مقابلے کا اختتامی تقریب
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ شعبۂ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ بین المدارس علمی مقابلے کا اختتامی تقریب جامعہ الکوثر اسلام آباد میں نہایت شاندار اور پُروقار انداز میں منعقد ہوئی۔
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ شعبۂ پاکستان کے زیرِاہتمام منعقدہ بین المدارس علمی مقابلے کا اختتامی تقریب المصطفی اڈیٹوریم جامعہ الکوثراسلام آباد میں نہایت شانداراور پُروقار انداز میں منعقد ہوئی۔
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے مختلف مدارسِ دینیہ میں نہج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ، اصولِ فقہ، نحو اور تجوید وغیرہ جیسے اہم دینی وعلمی موضوعات پر ایک بین المدارس علمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس سلسلے کی اختتامی تقریب آج جامعہ الکوثراسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں نامورعلماء کرام، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں جامعۃ کی علمی و فکری کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوان نسل کی فکری صلاحیتوں کو جِلا بخشتے ہیں، ان میں مطالعہ و تحقیق کا ذوق پیدا کرتے ہیں اور مثبت سوچ کے نئے زاویے فراہم کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔