علوم قرآن کی ترویج کے لیے جرمنی میں قرآنی کورس کا انعقاد

2025-08-30 10:40

جرمنی کے شہر ہنوفر میں حرمِ امام حسین علیہ السلام کے زیرِ اہتمام تیس روزہ قرآنی تعلیمی کورس کا انعقاد کیا گیا

یہ پروگرام حرمِ مطہر کے ذیلی ادارہ انٹرنیشنل مرکزِ تبلیغِ قرآنی نے دارالقرآن خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تعاون سے منعقد کیا

کورس کے نگران ڈاکٹر مہدی نے وضاحت کی کہ یہ ورکشاپ یورپ میں قرآنی اداروں کی اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی، تاکہ ایسے ماہرین تیار کیے جا سکیں جو قرآنِ کریم کو درست قراءت، احکامِ تلاوت اور صحیح اسلوب کے ساتھ پڑھا اور پڑھا سکیں

انہوں نے بتایا کہ شرکاء نے نہ صرف بھرپور سنجیدگی اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی تدریسی مہارتوں میں نکھار لانے کے لیے غیر معمولی جوش و جذبہ بھی دکھایا، جو یورپ کی مسلم کمیونٹیز میں قرآنی ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا

مزید وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر مہدی نے کہا کہ یہ کورس آن لائن (Virtual) منعقد ہوا اور ایک ماہ تک جاری رہا۔ اس میں متعدد اہم پہلو شامل تھے جن میں نمایاں طور پر قرآنِ کریم کے معلمین کو صوت و لحن، احکامِ تجوید اور تدریس کے جدید طریقوں میں مہارت دلانا تھا۔ کورس کے دوران شرکاء کی جانب سے بھرپور دلچسپی اور فعال شمولیت دیکھنے میں آئی

کورس کے اختتام پر شرکاء کو انٹرنیشنل مرکزِ تبلیغِ قرآنی کی جانب سے اسنادِ شرکت (سرٹیفکیٹس) دیے گئے۔ اس موقع پر دارالقرآن اور تدریسی عملے نے اس پروگرام کے مثبت اور عملی نتائج کو سراہا اور اسے یورپ میں قرآنی سرگرمیوں کو مزید تقویت دینے والا قدم قرار دیا

المرفقات

العودة إلى الأعلى