یومِ عاشوراء کے موقع پر حرم امام حسینؑ کی جانب سے میڈیکل کیمپس کا وسیع انتظام

2025-07-06 08:27

کربلاء :روضۂ امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام ادارۂ صحت و طبی تعلیم نے یومِ عاشوراء کے موقع پر زائرین کو فوری اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں

ادارے کے سربراہ ڈاکٹر حیدر العابدی نے بتایا کہ اس سال صحنِ امام حسن علیہ السلام میں 50 بستروں پر مشتمل ایک فیلڈ اسپتال قائم کیا گیا ہے، جبکہ صحن کے اندر اور اطراف میں متعدد مقامات پر ایمرجنسی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی گنجائش 150 بستروں پر مشتمل ہے۔ ان مراکز میں 350 ماہر ڈاکٹروں اور تربیت یافتہ طبی عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیویک رسپانس سنٹر کے تحت 250 موبائل طبی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جو زائرین کے ہجوم میں گھوم کر فوری طبی امداد فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ جدید آلات جیسے الٹراساؤنڈ اور کارڈیو شاک مشینوں سے لیس خصوصی ایمبولینسز بھی تیار کی گئی ہیں تاکہ مریضوں کو موقع پر ہی ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں، اور اسپتال منتقل کرنے کی نوبت کم سے کم آئے

ڈاکٹر العابدی نے بتایا کہ گذشتہ سال یوم عاشوراء کے دوران اوسطاً ہر ایک ہزار زائرین میں سے صرف دو افراد کو اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش آئی، جو اس طبی نظام کی مؤثریت کا ثبوت ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال مراکز اور اسپتالوں کے درمیان مکمل رابطے اور ہم آہنگی پر مبنی ایک مربوط نظام وضع کیا گیا ہے، جو فوری تشخیص اور ریفرل کو ممکن بناتا ہے، اور زائرین کی نقل و حرکت میں کسی رکاوٹ کا سبب نہیں بنتا۔ نیز یہ امر بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی بھی رضا کار کو اس وقت تک خدمات میں شامل نہ کیا جائے جب تک وہ ادارے کی منظور شدہ پیشگی تربیت مکمل نہ کر چکا ہو۔

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : محرم میڈیکل کیمپ

العودة إلى الأعلى