حرم امام حسینؑ کا محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی پلان

2025-07-01 10:46

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی سیکیورٹی پر مامور انتظامیہ نے محرم الحرام کے ایّام میں کربلا آنے والے زائرین اور ماتمی دستوں کی حفاظت کے لیے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں

سیکیورٹی مانیٹرنگ اور نظم و نسق کے شعبے کے انچارج، نصیر عبد الامیر یحییٰ نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر کربلا میں امام عالی مقام کو پرسہ دینے کے لیے آنے والے عزاداروں ، رکضہ طوریج اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کے کیمرے نصب کیے گئے ہیں، تاکہ زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ردِعمل ممکن ہو۔

اس منصوبے کے تحت قدیم شہر کے اطراف، داخلی راستوں، روضہ مبارک کے صحنوں، اندرونی ہالز اور بیرونی مقامات پر جدید نگرانی کا نظام نصب کیا گیا ہے۔ یہ کیمرے میگا پکسل تک کی اعلیٰ کوالٹی کے حامل ہیں اور جدید سیریز کی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو زائرین کی نقل و حرکت پر باریک بینی سے نظر رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تمام کیمرے ایک مرکزی نظام سے منسلک ہیں، جو حفظِ نظام کے آپریشن روم سے مربوط ہے۔ اس مقصد کے لیے خصوصی کمپیوٹرز فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ داخلی نیٹ ورک کو بھی اپڈیٹ اور مرمت کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی آپریٹرز کے لیے مخصوص یوزر سسٹمز بھی تیار کیے گئے ہیں تاکہ نگرانی کا عمل مؤثر انداز میں جاری رہ سکے۔

یہ نگرانی کا نظام اس وقت روضہ امام حسینؑ، صحن امام حسن مجتبیٰؑ، صحن حضرت زینبؑ اور دیگر اہم داخلی راستوں کا احاطہ کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شعبۂ زینبیات بھی کیمروں کی نگرانی، روزانہ صفائی اور دیکھ بھال میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے تاکہ کیمروں کی کارکردگی برقرار رہے۔

آخر میں انہوں نے کہا ہم مسلسل بنیادی ڈھانچے اور تکنیکی سہولیات کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں تاکہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ یہ جدید نظام یومِ عاشوراء کے سیکیورٹی پلان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے


منسلکات

العودة إلى الأعلى