تعلیمی اداروں کے مابین علمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے: وکیل مرجع دینی اعلی پاکستان

2025-05-01 08:16

مرکزِ تعلیم و تحقیق اسلام آباد اور جامعۃ الامام نعمان کراچی سے وابستہ تخصصی اور درسِ نظامی کے اساتذہ و طلباء پر مشتمل ایک وفد نے حال ہی میں جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وفد کو وکیل مرجعیت، علامہ شیخ انور علی نجفی دام ظلّہ سے خصوصی ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ اس ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین، رواداری، اور عصرِ حاضر کے فکری چیلنجز جیسے اہم اور حساس موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اساتذہ و طلباء نے شیخ انور علی نجفی دام ظلّہ سے مختلف علمی و فکری موضوعات پر سوالات بھی کیے، جن کے مدلل و بصیرت افروز جوابات نے شرکاء کو علمی رہنمائی فراہم کی۔

یہ نشست وفد کے لیے ایک فکری و روحانی رہنمائی کا باعث بنی اور علمی بصیرت میں اضافے کا ذریعہ ثابت ہوئی۔

اس موقع پر جامعۃ الکوثر کی جانب سے آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی شہرۂ آفاق تفسیر "الکوثر فی تفسیر القرآن" وفد کو بطورِ تحفہ پیش کی گئی، جو علمی محبت اور ادارہ کی قدرشناسی کی ایک خوبصورت مثال تھی

وفد نے جامعہ کا تفصیلی دورہ بھی کیا، جس میں انہیں تعلیمی نصاب، تدریسی نظام، اور مختلف شعبہ جات کا تعارف کرایا گیا۔ اساتذہ و طلباء نے جامعہ کی علمی خدمات، مہمان نوازی اور فکری رہنمائی پر ادارے کا شکریہ ادا کیا

وفد نے اس امر پر زور دیا کہ حوزہ ہائے علمیہ کے درمیان روابط، تعاون اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ امت کو درپیش فکری و نظری چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى