کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان : سوشل میڈیا پر آیت اللہ سید علی سیستانی کا بیان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

2025-06-19 13:57

نجف اشرف میں مرجع دینی اعلی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر جاری فوجی جارحیت کی ایک بار پھر شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، اور ایران کی اعلیٰ دینی و سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کی کسی بھی قسم کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا

دفتر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی دام ظلّہ کی جانب سے ایران پر مسلسل فوجی جارحیت کے حوالے سے جاری کردہ بیان کا اردو ترجمہ 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نجف اشرف میں موجود مرجعیتِ دینیہ عُلیا اسلامی جمہوریہ ایران پر جاری فوجی جارحیت کی ایک بار پھر شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، اور ایران کی اعلیٰ دینی و سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کی کسی بھی قسم کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کرتی ہے کہ اس قسم کی مجرمانہ کارروائی ، جو کہ نہ صرف دینی و اخلاقی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین و روایات کی بھی واضح پامالی ہے ،اور پورے خطے کے حالات کو انتہائی خطرناک موڑ پر لے جا سکتی ہے۔

یہ اقدام بے قابو صورتحال اور وسیع پیمانے پر افراتفری کا باعث بن سکتا ہے، جو اس خطے کے عوام کی مشکلات کو مزید بڑھا دے گا اور تمام ممالک کے مفادات کو شدید نقصان پہنچائے گا۔

اسی بنا پر ہم تمام عالمی مؤثر اداروں، دنیا بھر کے ممالک، بالخصوص اسلامی ممالک سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس ظالمانہ جنگ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں، اور ایرانی جوہری مسئلے کا ایک منصفانہ اور پرامن حل تلاش کریں جو بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق ہو۔


22 ذوالحجہ 1446ھ مطابق 19 جون 2025ء

دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی (دام ظلہ) – نجف اشرف

العودة إلى الأعلى