سفیر ہسپتال کے زیر اہتمام میسان میں میڈیکل کیمپ، 1700 افراد کا علاج، 300 سرجری کیسز کی تشخیص
کربلا مقدسہ سے تعلق رکھنے والے سفیر امام حسین (ع) جراحی ہسپتال، جو کہ عتبه حسینیہ مقدسہ کے میڈیکل ایجوکیشن پروگرام کے تحت کام کر رہا ہے، نے صوبہ میسان کے پسماندہ علاقوں میں ایک بڑے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس سے 1700 سے زائد افراد نے استفادہ کیا
ہسپتال کے معاونِ اداری جناب عباس عبد علی نے بتایا کہ یہ مہم عتبه حسینیہ کے متولی شرعی، جناب شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منعقد کی گئی، تاکہ ان علاقوں میں صحت کی سہولیات سے محروم غریب و نادار افراد کو ان کی دہلیز پر طبی امداد فراہم کی جا سکے
کیمپ میں مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی، جن میں جنرل سرجری، معدے و آنتوں کے امراض، یورولوجی، اور ای این ٹی (ناک، کان، گلا) شامل ہیں۔ اس ٹیم نے مریضوں کو درست تشخیص اور ابتدائی علاج فراہم کیا۔
مہم کے دوران 300 جراحی کیسز کی نشاندہی کی گئی، جن کی سرجریاں بعد ازاں کربلا میں واقع سفیر ہسپتال میں کی جائیں گی۔ ان مریضوں کے لیے ایک مربوط فالو اپ سسٹم بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ علاج کا تسلسل اور مکمل نگہداشت یقینی بنائی جا سکے۔
عباس عبد علی نے مزید کہا کہ یہ کیمپ اسپتال کی ان مسلسل طبی سرگرمیوں کا حصہ ہے جن کا مقصد عراق کے پسماندہ طبقات کی خدمت اور انسان دوست طب کے اصولوں کو فروغ دینا ہے۔