کربلاء: قرآنی سمر کورس میں عراق بھر سے 60 ہزار طلباء کی شرکت

: سمر کورس 2025-06-21 08:43

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مجمع علمی برائے قرآن کریم کے زیرِ اہتمام منعقدہ سمر کورس میں ملک کے مختلف صوبوں سے 60 ہزار سے زائد طلباء نے شرکت کی

اختتامی تقریب سے المجمع العلمی کے معاون صدر ڈاکٹر ابراہیم التمیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمر کورسز صرف گرمیوں کی چھٹیوں تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک اسٹریٹجک تربیتی پروگرام ہیں، جو نسلوں کے شعور میں قرآن کو راسخ کرنے کے لیے تشکیل دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حرم حضرت عباس علیہ السلام ان کورسز کے ذریعے ایک ایسا شعور، ضمیر اور کردار تخلیق کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو اللہ کے کلام اور اس کی آیات سے ماخوذ ہو ،خاص طور پر آج کے اس پُرآشوب دور میں، جہاں شبہات اور فتنوں کی موجوں میں یقین کی کشتی ڈول رہی ہے

انہوں نے مزید کہا: "آج ہم اپنے قرآنی سمر کورسز کے اختتامی مرحلے میں ہیں، جن میں عراق بھر سے 60 ہزار طلباء شریک ہوئے۔ یہ کورس صرف طلباء کے لیے نہیں تھا بلکہ ہمارے لیے بھی باعثِ بصیرت رہا ، بطور اساتذہ، نگران، منتظمین اور والدین، ہم نے بھی دانش و معرفت کا گہرا سبق سیکھا

نیز یہ بھی یاد رہے المجمع العلمی للقرآن الكريم ان کورسز کا انعقاد ہر سال گرمیوں کی تعطیلات کے دوران کرتا ہے، تاکہ طلباء کے وقت کو مفید سرگرمیوں سے بھر کر ایک ایسی قرآنی و دینی شعور رکھنے والی نسل تیار کی جا سکے جو مدرسۂ اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات سے پروان چڑھے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى