پاکستانی چیئرمین سینیٹ اور عراقی سفیر کی ملاقات پاکستانی زائرین کے سفر میں سہولت فراہم کرنے پر گفتگو

2025-02-27 13:23

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی سے عراق کے سفیر حامد عباس علی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان اور عراق تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ انسانی وسائل، تجارت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، توانائی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں پارلیمانی سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں میں فروغ پر اتفاق کیا گیا

چیئر مین سینٹ نے کہا کہ پاکستانی زائرین کے انتظامات کو مزید منظم کرنے کی اشد ضرورت ہے،پاکستان اور عراق کے درمیان براہ راست فضائی رابطوں سے عوامی روابط مستحکم ہوں گے

انہوں نے کہا کہ ہر سال 2.5 لاکھ پاکستانی زائرین مقدس مقامات پر حاضری کے لیے عراق جاتے ہیں۔

عراق کے سفیر نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔عراقی ایوان نمائندگان کے سربراہ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو دورہ عراق کی دعوت دی گئی ۔ سفیر نے کہاکہ عراق پاکستان کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

العودة إلى الأعلى