کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان: جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں محفل انس با قرآن کا انعقاد

2026-01-30 10:39

اس عظیم الشان اور روح پرور محفلِ انس با قرآنِ کریم میں حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ انتظام الوارث حفظُ القرآن اسکول کے بچوں نے اپنے شاندار حفظِ قرآن کا عملی مظاہرہ پیش کیا

محسن ملت حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ نے اپنی حیات مبارکہ میں اگرچہ ترویج دین اسلام اور تعلیم و تعلم کو عام کرنے کی بے مثل و بے مثال جدوجہد فرمائی تاہم ان کی سعی جمیلہ میں قرآن کومہجوریت کے عالم سے نکال کر اسے ہر مسلمان کا حرز جاں بنانے کا عمل ہر حال میں مقدم رہا پس آنجناب کی زریں روش پرعمل پیرا ہوتے ہوئے گزشتہ شب جامعۃ الکوثر میں ایک ایمان افروز محفل محفل انس با قرآن کا بصد شان اہتمام کیا گیا۔اس نورانی محفل کے مہمان خصوصی بین الاقوامی شہرت کے حامل قاری عزت مآب قاری حامد علی زادہ از ایران تھے حرم امام رضا علیہ السلام کے ممتاز قاری، محترم جناب حامد علی زادہ نے نہایت خوبصورت، پُراثر اور دلوں کو چھو لینے والی تلاوتِ کلامِ پاک پیش کی، جس پر حاضرینِ محفل نے بھرپور داد دی اور محفل کی روحانیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا

بعد از آں وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کے نو عمر ہونہار طلبہ نے شعبہ حفظ قرآن میں اپنی محض سات ماہ کے مختصر عرصے پر مبنی نہایت اعلی کارکردگی کا ایسا قابل رشک مظاہرہ کیا کہ مہمان خصوصی اورعلماء کرام و حاضرین محفل عش عش کر اٹھے ۔واضح رہے کہ محفل کے ابتدائی مرحلے پر مدرسہ حفظ القرآن اسكردو کے کمسن بچوں پر مبنی گروہ تواشیح نے ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے تواشیح پیش کی۔محفل کے اختتام پر مہمانِ خصوصی قاریِ قرآن کے ہمراہ تمام معزز مہمانانِ گرامی نے مرقدِ محسنِ ملت پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی

واضح رہے کہ اس بابرکت محفل کے انعقاد میں قاریِ محترم جناب محمد وجاہت رضا کی خصوصی کاوش شامل رہی، اللہ تعالیٰ انہیں اس خدمتِ قرآن کا بہترین اجر عطا فرمائے۔نیز اس روح پرور محفل میں قاریِ محترم جناب آصف سروری، قاریِ محترم سید سجاد زمانی اور قاریِ محترم جناب محمد زمان بھی شریک تھے

ماہ شعبان کے ان ایام میں محفل انس با قرآن کی اس یادگار و پروقار نورانی محفل کی اثر انگیزی تا دیر قائم رہے گی

منسلکات

العودة إلى الأعلى