کربلاء : محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے عتباتِ عالیات اور ماتمی تنظیموں کا اہم اجلاس چینی کمپنی عراق کے بجلی نظام میں 1200 میگاواٹ کا اضافہ کرے گی خلیجی کشیدگی کے باوجود عراقی آئل ٹینکر بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کر گیا کربلا میں ضرورت مندوں کے لئے قائم رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام

کربلا: حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ اہتمام 18 اسکولوں کا افتتاح

2026-01-27 10:57

مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے، جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی نے کربلا میں مجمعُ السلام التربوی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا

افتتاحی تقریب میں عتبۂ حسینیہ مقدسہ کے سیکریٹری جنرل، استاد حسن رشید العبايجی، گورنر کربلا سمیت متعدد علمی، تعلیمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عبدالمہدی کربلائی نے کہا کہ حرمِ امام حسینؑ کربلا میں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی انقلاب کے لیے ایک جامع اور بڑے منصوبے پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت 50 دونم رقبے پر مشتمل تعلیمی کمپلیکس میں اٹھارہ (18) اسکولوں کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنوبی اور وسطی عراق کے مختلف صوبوں میں بھی تعلیمی اور فلاحی منصوبے زیرِ تکمیل ہیں

انہوں نے تعلیمی و تربیتی عمل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں دو بنیادی تصورات پائے جاتے ہیں۔ پہلا یہ کہ تعلیم کو محض بنیادی اور ضروری علمی معلومات، جیسے تخصصی، ادبی، انسانی اور سماجی علوم کی فراہمی تک محدود کر دیا جائے۔ جبکہ دوسرا تصور اس محدود نقطۂ نظر کی کمی اور عدمِ تکمیل کی نشاندہی کرتا ہے، کیونکہ انسان کو علم و معرفت کے کمال کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ وہ زمین میں اللہ کی خلافت کے فریضے کو بہتر اور مؤثر انداز میں ادا کر سکے

انہوں نے مزید کہا کہ حرمِ امام حسینؑ کی جانب سے تعلیم کو عام کرنے اور معاشرے کی فکری و اخلاقی تعمیر کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں، جن کے تحت کربلا میں 50 دونم رقبے پر مشتمل تعلیمی کمپلیکس کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی متعدد تعلیمی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى