استنبول میں اعیادِ شعبانیہ کی مناسبت سے شاندار جشن

2026-01-28 06:17

ترکی میں محبانِ اہلِ بیتؑ نے اعیادِ شعبانیہ کی مناسبت سے پُر وقار اور روح پرور تقریبات کا اہتمام کیا، جن میں مرکز امام حسینؑ الإعلامی و ثقافتی، استنبول نے بھرپور اور مؤثر شرکت کی

وسطی استنبول کے علاقے افجلر میں واقع جامع امام زین العابدینؑ میں منعقد ہونے والی اس متنوع تقریب میں شرکاء نے ائمۂ اہلِ بیتؑ سے اپنی گہری عقیدت اور تجدیدِ وفا کا اظہار کیا، اور ان پاکیزہ ہستیوں امام حسینؑ، حضرت ابو الفضل العباسؑ اور امام زین العابدینؑ کے نقشِ قدم پر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا

تقریب سے مختلف مقررین نے خطاب کیا، جن میں ائمۂ اہلِ بیتؑ کی سیرتِ طیبہ کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی تعلیمات، اقدار اور اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا گیا جشن کے دوران کمسن بچوں نے تواشیح اور نعتیہ کلام پیش کیا، جس سے محفل کی رونق دوبالا ہو گئی اور حاضرین نہ صرف محظوظ ہوئے بلکہ روحانی سرور سے بھی ہمکنار ہوئے

منسلکات

العودة إلى الأعلى