اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کا عراق کی تعمیر و ترقی پر اجلاس
2026-01-28 12:19
اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کے ذمہ داران نے بغداد میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس کا مقصد اقوامِ متحدہ کے فریم ورک برائے پائیدار ترقی (2025–2029) کے تحت عراق کی تعمیر و ترقی کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا
اجلاس میں سماجی ترقی، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور اقتصادی اصلاحات کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل کے شعبوں میں استقامت (Resilience) کو مضبوط بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا
اسی طرح گڈ گورننس کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ مربوط اور کثیر المدتی شراکت داریاں ہی پورے عراق میں پائیدار اور جامع نتائج کے حصول کے لیے مؤثر اور ناگزیر ذریعہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ اجلاس میں ان اہداف کے حصول کے لیے عملی اقدامات، طریقۂ کار اور بنیادی اصولوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا



