سول ڈیفنس کی جانب سے نیمۂ شعبان کی زیارت کے تحفظ کے لیے فضائی مانیٹرنگ کا آغاز
ڈائریکٹوریٹ سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ نیمۂ شعبان کی زیارت کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دو ہیلی کاپٹر کربلا مقدسہ پہنچا دیے گئے ہیں
کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی کے مطابق، سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ نیمۂ شعبان کے موقع پر دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین کی حفاظت کے پیشِ نظر، کربلا مقدسہ میں دو ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں، جو آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشنز کے لیے مخصوص ہیں
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام وزیرِ داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں، اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل محسن کاظم کی نگرانی میں فضائی معاونت کی ذمہ داریاں سونپے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے
ڈائریکٹوریٹ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر نیمۂ شعبان المبارک کی زیارت کے دوران سول ڈیفنس کے وضع کردہ حفاظتی منصوبے پر مؤثر عمل درآمد اور زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے
پریس ریلیز میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے، جس کے تحت کربلا مقدسہ میں منعقد ہونے والی زیارات میلیونیہ دوران زائرین کی حفاظت کے لیے ہیلی کاپٹروں کو باقاعدہ طور پر سیکیورٹی انتظامات کا حصہ بنایا گیا ہے



