پاکستان , مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے کی جانب سے علمی وفکری موکب کا اہتمام
مرجع دینی اعلی کے وکیل کی جانب سے مراسم عاشورا کے احیاء اور زائرین کرام کو فقہی و ثقافتی خدمات فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے مختلف مقامات پر فکری و علمی سرگرمیوں پر مشتمل ایک جامع پروگرام ترتیب دیا گیا تھا
عام طور پر سبیلوں میں پانی ،جوس شربت یا اس قسم کی دوسری چیزیں نیاز کے طور پر تقسیم کی جاتی ہیں تاہم اس سال مکتب اہل بیت ع کا معتبر اور اہم ترین تعلیمی ،تحقیقاتی ،تربیتی اور تبلیغی ادارہ جامعہ الکوثر کی زیر نگرانی ملک بھر کے مرکزی جلوسوں میں احکام فقہی شناسی کا موکب لگایا گیا
جامعہ الکوثر میں موکب فقہی کے انچارچ نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس سال پاکستان میں وکیل مرجعیت ایت اللہ سید محمد باقر مصباح کی ہدایت اور خصوصی تعاون سے ہم نے عشرہ محرام الحرام کی مناسبت پر پیغام حسینی کو پھیلانے، روح عزاداری کے احیاء اور معاشرے میں فقہی، علمی اور ثقافتی بیداری کے لئے ایک جامع اور وسع تر پروگرام ترتیب دیا تھا کہ جو متعدد علمی، فکری، فقہی، قرآنی اور ثقافتی سرگرمیوں پر مشتمل تھا جن میں زائرین کرام کے لئے علمی و فکری لیکچرز، فقہی سوالوں کے جوابات ( بمطابق آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف ) اور مجالس عزاء کا انعقاد شامل ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عاشورا کے جلوس کے دوران نوجوانوں میں فقہی احکام کے فروغ اور اہل بیت ع کی تعلیمات کے پرچار کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے اور اسلام آباد ۔کشمیر ،مانسہرہ اور گلگیت بلتستان میں مجموعی طور پر 250 سے زائد فقہی موکب لگایا گیا تھا اور ان شاء اللہ ہم اس کے مثبت نتائج دیکھ سکے گے