کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان: حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام دینی شارٹ کورس، 10 ہزار سے زائد طلباء و طالبات کی شرکت

2025-07-20 11:12

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں چھٹے دینی و تعلیمی شارٹ کورس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس میں 10 ہزار سے زائد طلباء و طالبات پُرجوش انداز میں شریک ہو رہے ہیں

یہ کلاسز آن لائن حوزوی ادارہ معہد تراث الانبیاءؑ  کے تعاون سے، 103 سے زائد مراکز میں منعقد کی جا رہی ہیں، جن کا انتظام مقامی مدارس اور معززعلمائے کرام کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

اس پروگرام  کے بارے میں شیخ ناصرعباس نجفی نے بتایا کہ اس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں دینی و اخلاقی شعور کو بیدار کرنا ہے، تاکہ وہ عصر حاضر کے چیلنجز کا سامنا علم و معرفت کے ہتھیار سے کر سکیں

طلباء کو فقہ، عقائد، سیرتِ نبویؐ، اخلاقیات اور تجویدِ قرآن جیسے اہم مضامین کی تعلیم ماہراورتجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں دی جا رہی ہے

انہوں نے بتایا کہ عوام کی طرف سے اس پروگرام کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، اور کورس کی تنظیم میں علاقے کے معززین، علمائے دین اور سماجی رہنماؤں کا نمایاں کردار رہا ہے۔ کلاسز کے لیے مقامی ثقافتی اور سماجی اقدار کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایک مثبت اور تربیتی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

کورس کی تکمیل پر تمام طلباء سے امتحان لیا جائے گا، جس کے بعد اسکردو شہر میں ایک پُروقار مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو اعزازی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا

منسلکات

العودة إلى الأعلى