شمالی ترکی میں خیمۂ امام حسینؑ ،وحدت، عشق اور انسانیت کا پیغام
حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام جاری فیسٹیول خیمۂ امام حسینؑ کے سلسلے میں ترکی کے انتہائی شمالی شہر قارص میں ایک روح پرور اور بابرکت حسینی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں امام حسینؑ سے والہانہ محبت رکھنے والے عزاداران کی بڑی تعداد شریک ہوئی
اس پُراثر محفل سے خطاب کرتے ہوئے حرم امام حسینؑ کے نمائندے شیخ علی قرعاوی نے کہا کہ یہ معنوی اور روحانی اجتماع مرکز امام حسینؑ استنبول اور مؤسسہ آل البیت کے تعاون سے منعقد ہوا۔ ہم سب یہاں امام حسینؑ کی محبت اور ان کے پیغام کو زندہ رکھنے کے لیے جمع ہوئے ہیں
انہوں نے مزید کہا اس پروگرام کا بنیادی مقصد حسینی تحریک کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے، بالخصوص ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور اس تحریک کے اس عظیم انسانی پیغام کو نئی نسلوں تک پہنچانا، جو امام حسینؑ نے بغیر کسی لسانی، نسلی یا قومی تعصب کے پوری انسانیت کی نجات کے لیے پیش کیا
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ ان دنوں حرم امام حسینؑ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ترکی کے مختلف شہروں میں تعلیماتِ محمد و آل محمدؐ کے فروغ اور شعائرِ حسینی کے احیاء کے لیے متنوع دینی و ثقافتی تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے، جن میں ترکی کے عوام کی بھرپور دلچسپی اور شرکت دیکھی جا رہی ہے