آسٹریلیا کے شھر سڈنی میں امام حسین علیہ السلام امن کانفرنس کا انعقاد
پنجتن ویلفئیر ایسوسی ایشن آسٹریلیا کی جانب سے سڈنی میں سالھائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی امام حسین امن کانفرنس منعقد کی گئی
اس کانفرنس میں مختلف مذاھب کے مفکروں نے امامِ حسین ع کو خراجِ تحسین پیش کیا
کانفرنس کے مہمان خصوصی آسٹریلین وزیر جناب کریس بون تھے
کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد پنجتن سینٹر کے روح رواں جناب شمس العباس صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش فرمایا اور اسکے بعد فادر پیٹرک، خانم زینب ٹیلر، مولانا نظیر الحسن تھانوی، علامہ شمس الدین جعفری،پنڈت جتن کمار بھٹ،عالمہ شبنم زیدی،خانم شفق جعفری،کونسلر مہندھر سنگھ نے خطاب کیا مقررین نے امام عالی مقام کی عظیم قربانی کو انسانیت کی بقا اور امام حسین ع کی سیرت کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے انکی مشن کو فالو کرنے کی ضرورت پر زور دیا
کانفرنس کے اختتام پر مہمانِ خصوصی وزیر برقیات و موسمیات جناب کریس بون نے خطاب فرمایا۔
انہوں نے کہا کہ امام حسین کی قربانی عالم اسلام ہی نہیں بلکہ عالم انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور انسانی حقوق کی علمبردار ہے