پاکستان قومی ایئر لائن کا عاشورا پرعراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا فلائٹ آپریشن شروع

2024-07-09 12:48:54

کراچی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پاکستان سےعراق جانے والے زائرین کیلئے عراق کے شہر نجف کیلئے خصوصی پروازوں کا فلائٹ آپریشن شروع کردیا

پی آئی اے حکام کے مطابق عراق میں زیارتوں کیلئے جانے والوں کیلئے خصوصی فلائٹس کا 5 جولائی سے آغاز ہوگیا، نجف کیلئے دوسری خصوصی پرواز7 جولائی اور تیسری پرواز 11 جولائی کو روانہ ہوگی۔

حکام پی آئی اے نے مزید بتایا کہ زائرین کی نجف سے واپسی کی خصوصی پروازیں 20 جولائی سے شروع ہوں گی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 25 جولائی تک زائرین کے لئے چلیں گی، پی آئی اے نے عراق جإنے والی پروازوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

پی آئی اے حکام کے مطابق عراق جانے والی پروازوں کو ’’عاشورہ‘‘ سپیشل فلائٹس کا نام دیا گیا ہے

واضح رہے دس محرم الحرام کو امام علی مقام حضرت امام حسین ؑ کو پرسہ دینے کے لئے لاکھوں پاکستانی زائرین کربلا معلی آتے ہیں

جبکہ اس سال پاکستان اور عراق میں چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے دونوں ممالک میں 17 جولائی کو ہی عاشوار انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

دوسری جانب حکومت پنجاب نے مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس کے علاوہ محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات بھی طلب کرلیں ہیں۔

حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے 5 روز کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں 6 سے 11 محرم تک سوشل میڈیا فورمز بند رکھے جائیں، فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ، یو ٹیوب، ایکس، ٹک ٹاک اور دیگر بند رکھے جائیں تاکہ مذہبی انتہا پسندی سے بچا جا سکے


العودة إلى الأعلى