کربلاء محکمہ ماحولیات 10 محرم الحرام کو ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے آگاہی دینے کے لئے تیار

2024-07-09 11:47

کربلاء،ڈائریکٹر ماحولیات نے حکومتی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عاشورا پر کربلاء معلی آنے والے زائرین کو ماحولیاتی قوانین اور ماحول کے تحفظ سے آگاہی کیلئے پمفلٹس تقسیم کیے جائیں گے

کربلا محکمہ ماحولیات کے میڈیا فوکل پرسن جناب انور نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہمارا محکمہ دس محرم الحرام کو دنیاء بر سے کربلاء آنے والے زائرین کرام کو ماحولیاتی قوانین اور ماحول کے تخفظ سے آگاہی کے لئے تین قسم کی ٹیموں کو تشکیل دی ہے

جس کا بنیادی مقصد کمیونٹی میں اوئرنیس کو پیدا کرکے ہر گلی محلہ میں بسنے والے افراد کا شعور بیدار کرنا ہے جس کے لئے مختلف زبانوں میں بروشرز اور پمپلیٹ تقسیم کرینگے کیونکہ  اگر صحت مند زندگی گذارنا چاہتے ہیں تو اپنے اردگرد صحت افزا ء درخت لگائیں

مزید برآں کہ اس مہم میں تین ٹیم تشکیل دینگے پہلی ٹیم ماحولیاتی آگاہی دیں گی دوسری ٹیم شوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارم پر اوئرنیس پیدا کرے گی جس کے لئے عربی،فارسی اور انگریزی زبانوں میں پمپلیٹ تقسیم کیا جائے گا

کیونکہ اگر ہم آلودگی پر قابو پا لیں تو یہ بیماریاں از خود ختم ہو جائیں گی۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے اور عوام میں بھی آگاہی مہم کے ذریعے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا شعور پیدا کیا جائے تاکہ ہم ماحولیاتی آلودگی کے سنگین اثرات سے محفوظ رہ سکیں

العودة إلى الأعلى