عراق میں پہلی بار، حرم کے ہسپتالوں میں سرطان کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

2025-09-09 08:27

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرِ انتظام شعبۂ صحت و طبی تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ کینسر کے علاج کے لیے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی SGRT – Vision RT کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے

یہ ٹیکنالوجی کربلا معلی میں واقع وارث انٹرنیشنل ہسپتال اور بصرہ میں واقع الثقلین ہسپتال اس ٹیکنالوجی کے باضابطہ استعمال کے مجاز قرار پائے ہیں

ہیلتھ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حیدر العابدی نے کہا ہم اس جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جو مریض کی معمولی سے معمولی حرکت کو بھی نہایت باریک بینی سے مانیٹر کرتی ہے اور کسی بھی غیر ارادی حرکت کی صورت میں فوراً ریڈی ایشن کو روک دیتی ہے۔ اس طرح صحت مند اعضاء محفوظ رہتے ہیں اور مریض کو بے مثال سکون اور سہولت فراہم ہوتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام اقدامات عالمی معیار کے مطابق انجام دیے جاتے ہیں تاکہ معائنوں کی درستگی اور مریضوں کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔ تمام ٹیسٹ نہایت احتیاط اور سکون کے ساتھ کیے جاتے ہیں، مریض اور ان کے ساتھ آنے والوں کی سہولت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے اور نتائج فوراً فراہم کر دیے جاتے ہیں

ڈاکٹر العابدی کے مطابق مؤسسہ وارث انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے، جہاں رحمت اور علم کو یکجا کرتے ہوئے جدید ترین طبی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔ ہمارے طبی آلات دنیا کے جدید ترین آلات میں شمار ہوتے ہیں جو تشخیص اور علاج کے میدان میں اعلیٰ ترین درستگی اور بہترین نتائج کی ضمانت دیتے ہیں

العودة إلى الأعلى