حرم امام حسین علیہ السلام نے صحنِ عقیلہ میں 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا

2025-09-14 09:13

حرم امام حسین علیہ السلام کے متولیِ شرعی شیخ عبد المہدی کربلائی نے گذشتہ روز صحنِ عقيلہ زینب سلام اللہ علیہا کے منصوبے کا دورہ کیا، جاری کاموں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا

صحنِ عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا حرم کے زیر اہتمام جاری اہم ترین ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے میں عمارتوں کی چھتوں پر 5000 مربع میٹر رقبہ زائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے، جہاں اُنہیں عبادات اور زیارت کے لیے پُرسکون اور مناسب ماحول فراہم ہوگا۔ یہ مقام ایسی بلندی پر واقع ہے جہاں سے امام حسین علیہ السلام اور اُن کے بھائی حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روضوں کے گنبدوں کا بیک وقت نظارہ ممکن ہے

انجینئرنگ پراجیکٹس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی کے مطابق، صحنِ عقيلہ زینب سلام اللہ علیہا کا منصوبہ صحنِ امام حسین علیہ السلام کی سب سے بڑی توسیعی منصوبہ بندیوں میں سے ایک ہے، جس کا مجموعی تعمیراتی رقبہ 160 ہزار مربع میٹر ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اس میں موجود عمارتیں، سہولیات اور زیارت گاہیں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار زائرین کو ایک ساتھ سمو سکیں گی۔ ان میں مقام تل زینبی بھی شامل ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ متولیِ شرعی کی ہدایت کے مطابق مقام تل زینبی، لائبریری، میوزیم، بیرونی حصار اور بعض دیگر عمارتوں کی چھتوں کو بھی زائرین کے لیے کھولا جائے گا، تاکہ وہ ان بلند مقامات سے دونوں مقدس روضوں کے گنبدوں کی زیارت کر سکیں

ان کا کہنا تھا کہ ان ہدایات پر عمل درآمد کے لیے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے عملے نے آج بروز اتوار سے عملی کام کا آغاز کر دیا ہے

المرفقات

العودة إلى الأعلى