پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گاؤں کچہ پکا میں ولادتِ باسعادت رسول اللہ (ص) کی مناسبت سے اتحادِ ملت کانفرنس کا انعقاد
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ کے گاؤں کچہ پکا میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے ولادتِ رسول اعظم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرمسرت موقع پر "اتحادِ ملت کانفرنس"کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی،
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ کے گاؤں کچہ پکا میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے ولادتِ رسول اعظم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرمسرت موقع پر "اتحادِ ملت کانفرنس"کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس میں ضلع کوہاٹ، ہنگو، اورکزائی اور پاراچنار سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
یہ اجتماع ایسے خطے میں منعقد ہوا جہاں ماضی میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور شیعہ سنی فسادات ہوا کرتے تھے، تاہم اب یہاں امن، محبت اور اتحاد کی فضا کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔
علماء کرام نے اپنے خطابات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ اہل بیت علیہم السلام کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی اور وحدتِ امت کو وقت کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ باہمی رواداری اور اتحاد ہی پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل اور ملتِ اسلامیہ کے استحکام کی ضمانت ہے۔


