کرکوک: جشنِ ولادتِ صادقین علیہم السلام میں عتبہ عسکریہ کی خصوصی شرکت

2025-09-13 07:13

روضہ مبارک امامین عسکریین علیہم السلام کی جنرل سیکرٹریٹ کے وفد نے ضلع داقوق (کرکوک) میں منعقدہ جشنِ ولادتِ رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفىٰ صلى الله عليه وآله وسلم اور اُن کے نواسے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی محفل میں خصوصی شرکت کی

اس پرمسرت موقع پر وفد نے حرم عسکریہ کی جانب سے تہنیتی کلمات اور مبارکباد پیش کی۔ جشن میں پرجوش خطابات، خوبصورت شعری کلام، نعتیہ اور منقبت خوانی شامل تھی، جنہوں نے اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام سے عقیدت و محبت کے جذبات کو مزید فروغ دیا

مقررین نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ آج کے دور میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم سیرتِ رسول اکرم صلى الله عليه وآله وسلم کو اپنائیں اور اپنی زندگی کو اُس کے مطابق ڈھالیں


منسلکات

العودة إلى الأعلى