امام زین العابدین علیہ السلام ہسپتال میں یورپی مرکزکی تعاون سے 300 سے زائد کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

2024-07-05 11:17

حرم امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے زیرانتظام امام زین العابدین علیہ السلام سرجیکل ہسپتال میں رواں سال ششماہی کے دوران یورپی مرکز کی تعاون سے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں 300 کامیاب اوپن ہاٹ سرجری

امام زین العابدین ؑ ہسپتال کے میڈیا ڈیپارمنٹ کے اہلکار جناب مصطفی الموسوی نے کربلا انٹرنیشنل نیوزایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ نے امام زین العابدین سرجیکل ہسپتال کے یورپی سینڑ کے میڈیکل ٹیم نے چھ ماہ کے عرضہ میں 300 سے زیادہ پیچیدہ اوپن ہارٹ سرجریزکی ہے

جن میں سے 204 بچے جبکہ باقی بزرگ شھری شامل ہے ان اوپن ہارٹ سرجریز میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے

انہوں نے مزید کہا اوپن ہارٹ سرجری میں دل کے بند سوراخ کھولنے کے لئے جدید کیتھ مشین لگایا جاتا ہے اور یہ ایک انتہائی پیچیدہ عمل ہے

واضح رہے کہ امام زین العابدین ہسپتال کے پاس انتہائی جدید قسم کے عالمی معیار کی ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی وجہ سے زیادہ آپریشن کرنا ممکن ہوا

امام زین العابدین ہسپتال میں متولی شرعی شیخ عبد المہدی الکربلائی کی خصوصی ہدایت پراورہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ستار السعدی کی نگرانی میں پوری دنیا سے آنے والے زائرین اور پورے عراق سے مراجعہ کرنے والوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کی جاتی ہے اور ہر دینی مناسبات پر فری میڈیکل کیمپ لگایا جاتا ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى