حرم امام حسین ؑ کا قم میں طلباء و طالبات کے لئے قرآنی ورکشاب کا انعقاد

2024-06-22 07:29

روضہ امام حسین علیہ السلام کے ذیلی شعبہ بین الاقوامی قرآنی سنٹر نے اپنے قم کے سنٹر کے تعاون سے سمر کلاسز کا انعقاد کیا 

مرکز کے عہدیدار جناب قاسم بطاط نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ بین الاقوامی قرآن سنٹر نے قم میں مقیم عراقی بچے اور بچیوں کے لئے قرآنی تربیتی ورکشاب کا انعقاد کیا ہے جس میں لڑکے اور لڑکیاں جوق در جوق شرکت کر رہی ہے اور حوصلہ افزا نتائج سامنے ارہا ہے 

البطاط نے مزید کہا، اس ورکشاپ کا مقصد یہ ہے کہ قرآنی معلومات کو نئی نسل تک جدید طرز پر پہنچانا ہے اور اس سمر کلاسز میں شرکت کندہ کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے

 اس سال 300 سے زائد طلباء وطالبات نے شرکت کی 

انہوں نے مزید کہا کہ اپ تک رجسٹریشن کرنے والوں میں لڑکیوں کی تعداد 160 ہے جبکہ لڑکوں کی تعداد 145 ہے 

کلاسوں کی طریقہ کار میں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ کلاسز ہونگے اور 9سے 11 سال کے لئے الگ کلاسز جبکہ 12 ،14، 15 اور 18 سال والوں کے لیے الگ الگ لیکچر کا اہتمام کیا گیا ہے

بچوں کے لیے دروس کے علاوہ مختلف ایکٹیوٹیز بھی ہونگی جس میں سر فہرست قرآن حفظ کرنا ہے۔

قرآنی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور فقہی لیکچرز بھی ہونگے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى