ایک عرب وفد کا نجف اشرف کا دورہ

2024-06-16 08:46

فلسطین کے مسلمانوں کے خلاف جارحیت میں ہمیں ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

 مراکش، لیبیا اور الجزائر سے تعلق رکھنے والے تاریخ اور میڈیا کے امور میں ماہر عرب وفد نے نجف اشرف کا دورہ کیا۔

انہوں نے دینی مدارس کے اساتذہ اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اکابرین سے ملاقات کی۔

اس دورے کے دوران انہوں نے نجف اشرف کے مقدس اور تاریخی مقامات کی بھی زیارت کی۔ 

 یہ وفد اتحاد عربی کے سکریٹری جنرل کے دورہ کے موقع پر تشریف لایا جس کے ہمراہ اکیڈمک اور میڈیا کے لوگ تھے۔ یہ وفد روضہ امام حسین کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے تعاون سے عراق آیا اور عراق کے کئی صوبوں کا دورہ کیا۔

 حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طلباء میں سے شیخ ابراہیم آل کرج نے کہا وفد نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء کرام سے ملاقاتیں کیں جن میں حجت الاسلام سید حسین حکیم حفظہ اللہ بھی شامل تھے۔ ان کے درمیان اور وفد کے درمیان بہت سے اہم مسائل جو ملت اسلامیہ سے متعلق ہیں گفتگو ہوئی۔

مزید برآں نجف اشرف اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت، حیثیت اور ان کی تاریخ کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

 انہوں نے کہا کہ وفد نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے نصاب اور دیگر فرقوں کے نصاب کے درمیان ہم آہنگی پائی۔

 وفد حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طریقہ تدریس ،مباحثہ اور تدریسی اور تحقیقی امور میں استعمال ہونے والے طریقوں سے متاثر ہوا۔ 

حوزہ علمیہ میں ان کے لیے مختلف ممالک کے طلباء کی موجودگی بھی خاصی تعجب خیز تھی۔

شیخ آل کرج نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ وفد نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے محقق اور تاریخ دان حجت الاسلام سامی بدری سے بھی ملاقات کا اعزاز حاصل کیا ۔

اس ملاقات میں حجت الاسلام علامہ سید سامی بدری نے مقدس شہر نجف اشرف کے تاریخی مقامات پر تبادلہ خیال کیا۔ نجف، اس کی تاریخ، امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی وجہ سے اس کی حرمت، سابقہ ​​مذاہب اور قدیم نسخوں میں اس کی حیثیت کے متعلق گفتگو ہوئی۔

 دوسری جانب میڈیا کے امور میں ماہر الجزائری محقق، ڈاکٹر احمد ابو داؤد نے کہا کہ وفد نے امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کے مزار، مسجد کوفہ، اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کا دورہ کیا۔ اس کے بعد ہم نے سید حسین حکیم حفظہ اللہ کے ساتھ ایک نشست کی جس میں ہم نے اس موضوع پر گفتگو کی جس کے لیے ہم آئے تھے یعنی متحد امت اسلامیہ کا پیغام۔

 ان کے الفاظ بہت ہی شاندار، حکمت، دیانت اور سچائی کو ظاہر کرتے تھے انہوں نے اپنا نقطہ نظر، اہل بیت علیہم السلام اہلبیت علیہم السلام کے فرامین کی روشنی میں بیان کیا۔  

 انہوں نے مزید کہا کہ "بات چیت نتیجہ خیز تھی اور اس کے خوبصورت نتائج برآمد ہوئے۔ ہم نے ان کے مشورے اور رہنمائی کو سنا، اور انہوں نے بھی کھلے دل سے ہماری باتیں سنیں۔

 اسی بنیاد پر، ہم وہاں سے اس عزم سے نکلے کہ ہم مل کر پوری امت اسلامیہ کی خدمت کریں گے۔ 

 الجزائر کے محقق نے زور دیا کہ اس طرح کے دورے اختلافات کو ختم کرتے ہیں اور دلوں کو ایک دوسرے کے قریب کرتے ہیں کیونکہ اس کے بالمقابل ایسے لوگ بھی ہیں جو ان اختلافات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں بڑے اختلافات کے طور پر پیش کرتے ہیں اور انہیں مذہب سے دور کرتے ہیں اور مذہب سے باہر لے جاتے ہیں مگر ایسے لوگوں پر قابو پایا جا سکتا ہے، خاص طور پر اس مرحلے میں جب ہم عالمی تبدیلیوں کی روشنی میں اور فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی روشنی میں جی رہے ہیں۔

اسوقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں متحد ہونا چاہیے۔

 اس بنیاد پر کام اور دورے جاری رہیں گے اور یہ دورہ آخری نہیں تھا بلکہ انتہا پسندی سے ہٹ کر اور دوسرے کو مسترد کرنے کی پالیسی کو ترک کر کے بین الاقوامی ملاقاتیں اور کانفرنسیں جاری رہیں گی ۔

العودة إلى الأعلى