محکمہ صحت کربلاء نے عرفہ اور عیدالاضحی کی زیارت کے لیے جامع پلان کا اعلان کیا ہے

2024-06-12 06:32

یوم عرفہ اور عید الاضحی کے دنوں میں کربلاء انے والے زائرین کی سہولت کےلیے جامع طبی پلان کا اعلان کر دیا گیا ہے

متعلقہ شعبہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ماجد میالی نے آج بروز منگل کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ہنگامی روٹ میپ پلان مکمل کر لیا ہے۔ عرفہ کے دن اور عید الأضحى کے موقعہ پر، اس پر عمل درآمد کیا جائے گا اور کربلاء انے والے زائرین کے لئے طبی سہولیات میسر ہونگی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عرفہ کے دن دنیا بھر سے زائرین کربلاء اتے ہیں۔ اس لئے مختلف وائرس پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اسلئے زائرین کو حفظان صحت کے اصولوں اور احتیاطی تدابیر سے اگاہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کم سے کم لوگ متاثر ہوں۔

  انہوں نے مزید کہا کہ اس طبی پلان میں فرسٹ ایڈ دینے کے لئے ادویات اور ضروری سامان سے لیس (100) ایمبولینسوں کو تیار کیا گیا ہے اور انہیں مختلف مساجد، حسینیات، ہسپتالوں، چوراہوں اور عوامی اجتماعات کے قریب تعینات کیا جائے گا اور 50 سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کھانے پینے کی اشیاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مقامی بازاروں، تجارتی علاقوں (مالز) اور دکانوں کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

 میالی نے کہا کہ ہسپتالوں کو ایمرجنسی کی بنیاد پر 24 گھنٹے اوپن رکھا جائے گا اور تمام چھوٹے بڑے آپریشن کیے جائیں گے۔

 تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے ان کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئ ہے ۔

العودة إلى الأعلى