صحرائے کربلاء میں 1000 دونم پر زراعت کی بحالی کے لیے کام جاری
حرم امام حسین علیہ السلام نے کربلاء کی مقامی حکومت کے ساتھ مل کر، گرین کربلاء کا آغاز، پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے جس کا رقبہ 1000 دونم اور لمبائی 20 کلومیٹر ہے۔
روضہ امام حسین علیہ السلام میں زرعی اتھارٹی کے سربراہ انجینئر رزاق طائی نے کہا کہ گرین کربلاء پروجیکٹ کو کربلاء کی مقامی حکومت نے سال2011 میں شروع کیا تھا لیکن مقامی انتظامیہ اس پروگرام کو توسیع نہیں دے سکی۔
اس لئے حال ہی میں اس پروجیکٹ کو حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس لئے حرم کی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر پانی بجلی اور پائپ بچھانے کا کام شروع کیا ہے اور اس رقبے کی دیکھ بھال کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروجیکٹ 1000 دونم رقبہ پر مشتمل ہے جسکی چوڑائی 100 میٹر ہے جبکہ لمبائی 20 کلومیٹر ہے۔
اس کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس میں تقریباً (35) ہزار مختلف اجناس کے درخت، (25) ہزار زیتون کے درخت، اور (25) ہزار کھجور کے درختوں کو لگایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ تین سال قبل شروع ہوا تھا اور ابھی ہم نے سرسبز و شاداب فیملی پارک اور کھجور کے باغات کی بحالی پر کام شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف ماحول کو بہتر بنانا ہے بلکہ زرعی پیداوار میں بھی اضافہ کرنا ہے۔
مختلف اقسام کے پھلوں کے درختوں کے علاوہ تیل کی پیداوار کے لیے سورج مکھی اور کجھور کی مختلف اقسام کے درخت موجود ہیں۔
گرین کربلاء کا آغاز پروگرام کا مقصد عالمی زرعی بیسٹ پریکٹس پرعمل پیراہونا اور پیداواری صلاحیت کوبڑھانا ہے۔
مزید برآں پائیدارخوشحالی کو فروغ دینے کےلیے وسائل کا مؤثراستعمال کرنا ہے۔