عرب چمپئن شب ٹیم کی حرم امام حسین علیہ السلام میں حاضری

2024-06-03 09:28

دارالحکومت بغداد میں منعقدہ عرب ٹیلنٹ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کربلاء معلی کا دورہ کیا اور حرم امام حسین ع میں حاضری دی۔

عرب ٹیلنٹ ٹیم کے سربراہ، مشتاق طالب محمود نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مختلف عرب ممالک سے بغداد میں جاری عرب ٹیلنٹ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے کے لیے مختلف کھلاڑیوں کی ٹیمیں آئی ہیں۔

یہ مقابلہ وزارت کھیل کے تعاون سے ایک تنظیم منعقد کر رہی ہے جس میں 10 عرب ممالک سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں مختلف فنی اور ثقافتی مقابلے شامل ہیں۔ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ عرب ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے اور عراق کی مثبت تصویر کو ان ممالک کے سامنے رکھنا ہے اور عراق کے ثقافتی اور مذہبی ورثے کے بارے میں آگاہی دینا یے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقابلے کے اختتام پر عراق کے مختلف صوبوں کے دورے بھی شامل ہیں جن میں سر فہرست کربلاء اور نجف اشرف ہیں۔

ان مقدس مقامات کی زیارت اور ان شہروں کی معلومات اور ان کی اہمیت کو قریب سے دیکھنا ہے۔

ٹورنامنٹ کے شرکاء میں سے فلسطین سے تعلق رکھنے والے حسن حجازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابو الفضل عباس علیہ السلام کے مزار پر حاضری کا اعزاز حاصل ہوا۔

بغداد میں منعقدہ عرب ٹیلنٹ چیمپیئن شپ میں لیبیا، شام، سعودی عرب، لبنان، الجزائر، مصر اور دیگر ممالک کے شرکاء نے شرکت کی ہے۔

انہوں نے کہا ان مقدس مقامات کے دورے کے دوران یہاں کے باشندوں اور زائرین کی طرف سے بے انتہا محبت، پیار اور زبردست استقبال پایا اور ہمیں اس ملک میں مختلف قوموں، فرقوں، اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حقیقی مہمان نوازی ملی۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى