کربلا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی مضر صحت 20 ہزار لیٹر سے زائد دودھ تلف
2024-06-03 08:59
محکمہ صحت کے عملے نے کربلا میں کیمیکل ملے بیس ہزار لیٹر دودھ مضر صحت ہونے کی بنا پر تلف کر دی
محکمہ صحت عامہ میں ہیلتھ کنٹرول ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایہاب صلاح الموسوی نے کہا کہ فوڈ نگرانی کرنے والی ٹیموں نے 20,000 لیٹر سے زیادہ مائع دودھ کو تلف کر دیا
ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ جدید لیکٹواسکین مشین سے چیکنگ کے دوران پانی،یوریا اور فارملین کی ملاوٹ پائی گئی۔قدرتی اجزاء سے محروم دودھ انسانی جسم میں پیٹ، انتڑیوں اور معدے کی متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے
فوڈ اتھارٹی نے موبائل لیبارٹری کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ شروع کی جس کے دوران کئی دوکانوں کی چیکنگ ہوئی اور موقع پر ہی ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بیس ہزار لیٹر سے زائد فارملین ملا دودھ تلف کردیا۔ ترجمان کے مطابق فارملین ایسا کیمیکل ہے جو مردہ خانوں میں استعمال ہوتا ہے اور انسانی صحت کے لئے زہر کی مانند ہے