حرم امام حسین علیہ السلام کا سب سے بڑا صحن تکمیل کے قریب

2024-05-30 07:19

حرم امام حسین علیہ السلام کا سب سے بڑا توسیعی منصوبہ صحن عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا عنقریب زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اس پروجیکٹ کا اجمالی طور پررقبہ 50 ہزار مربع میٹر ہے جبکہ عمارت کا رقبہ 120 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے۔

 یہ حرم امام حسین علیہ السلام کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔

یہاں 10000 مربع میٹر کے رقبے پر عالمی معیار کی ایک لائبریری بھی ہے جس میں مختلف علوم کے ہزاروں موضوعات پر کتب موجود ہیں۔ 

اس کے ساتھ ساتھ مخطوطات کو بھی الگ سے رکھا جائے گا۔

یہاں پر 6000 مربع میٹر پر ایک میوزیم بھی بنایا جائے گا جہاں پر قدیم نوادرات رکھے جائیں گے جو آئمہ معصومین علیہم السلام سے منسوب ہیں۔ اس کے علاوہ حرم کو دیئے گئے تحائف بھی رکھے جائیں گے جو کہ مختلف ادوار میں مختلف ممالک کے سربراہان کی طرف سے دیئے گئے تھے۔ 

 صحن عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا منصوبے کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ رش کے ایام میں ٹریفک گزارنے کے لئے ایک انڈر گرونڈ ٹنل ہوگا جس کی لمبائی 750 میٹر، 6 میٹر گہری اور 12 میٹر چوڑی ہے، جو سید شہداء چوک سے ہوتی ہوئی باب قبلہ سے ابن فہد الحلی کے مزار تک جائی گی۔

اس سے اربعین کے ایام میں زائرین کی نقل و حمل آسان ہوگی۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى