پاکستان: سکردو کے قومی کتاب میلے میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت
2024-05-29 12:43
گورنمنٹ ڈگری کالج سکردو میں انچن ویلفیئر فاونڈیشن اور بینات ایجوکیشن سسٹم کے زیر اہتمام دو روزہ کتب میلہ اختتام پذیر
افتتاحی تقریب سے علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کتاب اور مطالعے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس کتاب میلے میں دینی ،ثقافتی اور جدید علوم پر مشتمل سٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا
اس کتب میلہ کی خاص بات یہ تھی یہاں پر جید علماء کرام نے نوجوانوں کے لئے سوال و جوابات کا سیکشن رکھا تھا جو کہ انتہائی کامیاب رہا جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا
مجموعی طور پر عام عوام، دانشوروں اور سکول و کالجوں کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے وزٹ کیا اور سوال و جوابات کے سیکشن کو پسند کیا
آخر میں ڈگری کالج کے پرنسپل کی جانب سے اس کتب میلے کے بہترین انعقاد پرانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا