وزارت تعلیم اور روضہ امام حسین علیہ السلام نے کتاب بینی اور مطالعہ کو فروغ دینے کے لئے مقابلے کا اعلان کیا ہے

2024-05-28 14:37

وزارت تعلیم نے عتبہ حسینیہ کے تعاون سے قومی سطح پر مطالعہ کی اہمیت اور کتاب بینی کو فروغ دینے کے لئے مقابلے کے آغاز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

 وزارت نے اپنے اعلان میں کہا یہ مقابلہ اور مسابقہ قومی و ثقافتی منصوبہ ہے جس کا مقصد معاشرے میں اور بالخصوص نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیت کو بڑھانا ہےاور مطالعے اور کتابوں کے درمیان ایک خاص تعلق اور ربط قائم کرنا ہے جوانسانی زندگی پر گہرے اور مفید اثرات مرتب کرے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مقابلے میں شرکت کی ایک شرط یہ ہے کہ مقابلے میں شریک افراد کی عمر 10 سے 18 سال کے درمیان ہونی چاہیے اگرچہ وہ کسی سکول کا سٹوڈنٹ نہ بھی ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ دس میں سے پانچ عنوانات پر پندرہ کتابیں پڑھنی ہوں گی۔


 اس مقابلے میں پوزیشن ہولڈرز کے لئے مختلف انعامات دیے جائنگے جس کی تفصیلات درج ذیل ہے 

 1. پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو بیس ملین عراقی دینار۔


 2. دوسرے پوزیشن حاصل کرنے والے کو پندرہ ملین عراقی دینار ۔


 3. تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو دس ملین عراقی دینار دیے جائیں گے۔


 4. ہر صوبے سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک ملین عراقی دینار دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقابلے کی رجسٹریشن آن لائن ہوگی جس میں آپ پانچ موضوعات کا انتخاب کرینگے اور شرکاء کو مختلف گیٹگیریز میں تقسیم کریں گے اور ہر گیٹگیری سے 3 افراد کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جائے گا

 آخری مرحلہ میں فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والے افراد کو مقابلے کے لئے کربلاء معلی لایا جائے گا اور ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کی مناسبت سے فائنل منعقد کیا جائے گا۔

 مقابلے کے موضوعات میں تفسیر قرآن، اسلامی فکر، اخلاقیات، سائنس، انسانی ترقی، نظم و نسق اور معاشیات، عربی ادب، سماجی علوم، مصنوعی ذہانت، اور تربیت شامل ہے۔


 کتابوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں: https://drive.google.com/drive/folders/1nXg2_xT97NIdRGQXR7vb3noPLCebGaon،

 مقابلے کی تاریخ درجہ ذیل میں ہے


 ابتدائی_ٹیسٹ: 7/21/2024 کو شروع ہو کر 8/1/2024 کو ختم ہوگا، اور یہ سکول میں گرمیوں کی چھٹیوں کے درمیان ہوگا 


 فائنل امتحان 9/4/2024 کو شروع ہو کر 9/17/2024 کو ختم ہوگا، اور فائنل مقابلہ کربلاء معلی میں حرم امام حسین علیہ السلام میں منعقد ہوگا 

نوٹ رجسٹریشن کے لئے اس لنک پر کلک کریں https://taqraa.tatweerih.org

العودة إلى الأعلى