مرجع اعلی سید علی سیستانی دام ظلہ الوارف سے متولی شرعی کی ملاقات مختلف شعبوں میں جاری خدمات کو سراہا

2024-05-27 12:29

متولی شرعی حرم امام حسین ع علامہ شیخ مھدی کربلائی نے مرجع دینی اعلی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف سے نجف اشرف میں انکے مرکزی دفتر میں ملاقات کی

اس ملاقات میں مرجع اعلی دام ظلہ الوارف نے حرم امام حسین ع کی جانب سے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے جاری ترقیاتی کاموں کو سراہا بالخصوص صحت کے شعبے میں عراقی عوام کو دی جانے والی خدمات کا ذکر کیا

مزید برآں مرجع اعلی دام ظلہ الوارف نے بصرہ میں الثقلین ہسپتال اور ہاؤسنگ سوسائٹی کو کامیابی سے مکمل کرنے کو خوش آئین قرار دیا اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا

آخر پر مرجع اعلی دام ظلہ الوارف نے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی پروگرام کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور انکی ٹیم کی کامیابی اور ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے، اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

العودة إلى الأعلى